اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبۂ اردبیل کے دورے کے موقع پر آج نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران ایٹمی معاملے سے متعلق گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور وہ اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ دوسرا فریق بھی اس سلسلے میں سنجیدگي کا مظاہرہ کرے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتہ خطے، گروپ پانچ جمع ایک ، ایران اور عالمی معیشت کے لۓ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ صدر مملکت نے ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بارے میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسّی اور ایک سو ارکان پر مشتمل مختلف غیر ملکی وفود سرمایہ کاری کےمقصد سے ایران آئے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی صوبۂ اردبیل کا دورہ ممکل کرکے آج تہران کے لۓ روانہ ہو چکے ہیں۔
.......
/169